امریکا کی گیس اور تیل پیدا کرنے والی کمپنی کے مالک کی دریادلی اور سخاوت نے دنیا بھر کو اس وقت حیران کردیا جب اس سال بہتر کارکردگی پر کمپنی کے سی ای او نے کمپنی کے ہر ایک رکن کو ایک لاکھ ڈالر کا کرسمس بونس دینے کا اعلان کیا۔
امریکی کمپنی کے یہ ملازمین اپنے ادارے کو دنیا کی 100 بہترین کمپنیوں میں سے تیسری بہترین کمپنی قرار دیتے ہیں جس کے مالک نے اپنے ملازمین سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کا ادارہ 5 برس میں دُگنی ترقی کرے گا تو وہ اپنے ملازمین کو ناقابل یقین انعام بونس میں دیں گے۔ مالک کی جانب سے کیا گیا وعدے پورا کردیا گیا ہے اور اس کرسمس پر کمپنی نے ملازمین کو ایک لاکھ ڈالر بونس میں دے کر ان کی خوشیاں دوبالا کردی ہیں۔
ملازمین کے مطابق بونس ملنے کا دن گویا ان کی زندگی تبدیل کرنے کا ایک اہم روز ہے کیونکہ جیسے ہی کمپنی نے بونس کا اعلان کیا لوگ خوشی سے رونے لگے اور ملازمین ایک دوسرے کو گلے لگانے لگے اور اس دن کو غیرمعمولی قرار دیا۔ لیکن اسی کمپنی نے2010 میں بھی اپنے ملازمین کو ایک اور تحفہ دیا تھا جس میں انہیں 50 ہزار ڈالر کی کار یا 35 ہزار ڈالر کیش میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔امریکا کی گیس اور تیل پیدا کرنے والی کمپنی کے مالک کی دریادلی اور سخاوت نے دنیا بھر کو اس وقت حیران کردیا جب اس سال بہتر کارکردگی پر کمپنی کے سی ای او نے کمپنی کے ہر ایک رکن کو ایک لاکھ ڈالر کا کرسمس بونس دینے کا اعلان کیا۔
امریکی کمپنی کے یہ ملازمین اپنے ادارے کو دنیا کی 100 بہترین کمپنیوں میں سے تیسری بہترین کمپنی قرار دیتے ہیں جس کے مالک نے اپنے ملازمین سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کا ادارہ 5 برس میں دُگنی ترقی کرے گا تو وہ اپنے ملازمین کو ناقابل یقین انعام بونس میں دیں گے۔ مالک کی جانب سے کیا گیا وعدے پورا کردیا گیا ہے اور اس کرسمس پر کمپنی نے ملازمین کو ایک لاکھ ڈالر بونس میں دے کر ان کی خوشیاں دوبالا کردی ہیں۔
ملازمین کے مطابق بونس ملنے کا دن گویا ان کی زندگی تبدیل کرنے کا ایک اہم روز ہے کیونکہ جیسے ہی کمپنی نے بونس کا اعلان کیا لوگ خوشی سے رونے لگے اور ملازمین ایک دوسرے کو گلے لگانے لگے اور اس دن کو غیرمعمولی قرار دیا۔ لیکن اسی کمپنی نے2010 میں بھی اپنے ملازمین کو ایک اور تحفہ دیا تھا جس میں انہیں 50 ہزار ڈالر کی کار یا 35 ہزار ڈالر کیش میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔