بھارت میں دُلہنیا نے شرابی دُلہا کو گھر کی راہ دکھا دی

برصغیر جیسے روایات پسند معاشروں میں بھی کبھی کبھار خواتین اپنے حوصلے اور ہمت سے ہر ایک کو حیران کردیتی ہیں اور اپنی اہمیت کا احساس دلاتی ہیں ایسا ہی کچھ کیا بھارت میں ایک نئی نویلی دلہن نے شراب پی کر آنے والے دُلہا سے شادی سے انکار کردیا اور بینڈ باجے بجاتی بارات خالی ہاتھوں واپس لوٹ گئی۔

بھارتی علاقے گھٹاپورمیں نئی نویلی دُلہن سجی بیٹھی تھی اورسب ہی بارات کے آنے کا انتظار کررہے تھے کہ کچھ ہی دیر بعد بارات آگئی لیکن بارات کا ہیرو یعنی دُلہا لڑکھڑاتا ہوا اسٹیج پرپہنچا تو دُلہن اچانک طیش میں آگئی اور اس نے اپنا پھولوں سے لبریز ہار گلے سے کھینچ کا اتار پھینکا اوراعلان کردیا کہ وہ شرابی شخص سے شادی نہیں کرے گی۔ دُلہن کے اس اعلان نے سب کو حیران اورپریشان کردیا اوردُلہا کے خاندان والوں نے دُلہن کے والدین پر دباو ڈالا کہ وہ بارات لے کر واپس نہیں جائیں گے لیکن دُلہن کے والدین نے کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان پر واضح کردیا کہ دُلہن کی مرضی کے بغیراس پرکوئی زورزبردستی نہیں کرسکتے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دُلہا اس قدر نشے میں تھا کہ وہ ہار کے تبادلے کی تقریب سے قبل ہی اسٹیج پرگرگیا تھا جس پر دُلہن نے شادی سے انکارکردیا۔ گھاٹا پورپولیس کا کہنا ہے کہ دُلہا نے نشے میں مہمانوں سے جھگڑنا شروع کردیا اور اس منظر کو دُلہن کافی دیر تک دیکھتی رہی اور پھر اس نے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا جس پر دُلہا نے پولیس سے رابطہ کیا لیکن بعد میں دونوں خاندانوں نے مل کر آپس میں معاملہ حل کرلیا اور بارات واپس چلی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے