کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے گراؤنڈ میں شائقین کی تعداد بڑھانے کی اجازت دے دی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کیسز اور ویکسی نیشن مہم کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے گراؤنڈ میں شائقین کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 50 فیصد شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔

این سی او سی کا کہناہےکہ ویکسینیٹڈ افراد کوکرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنےکی اجازت ہوگی لہٰذا پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ اجراء کے لیے میکنزم تیار کرے گا۔

این سی او سی کے مطابق پی سی بی کرکٹ میچز کے لیے سکیورٹی انتظامات کا ذمہ دار ہوگا اور کرکٹ گراؤنڈ میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری بھی بورڈ پر ہوگی، اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے