[pullquote]14 روز بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا[/pullquote]
14 روز بعد آج روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈالرکا بھاؤ کم ہونےکی لہر پندرہویں روز ٹوٹ گئی اور آج انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 217.88 روپے ہے، ڈالر کی قدر گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 217.79 روپے تھی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 220 روپے 50 پیسے ہے۔
[pullquote]ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا[/pullquote]
ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1450 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 1450 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 300 روپے ہے۔
دس گرام سونےکا بھاؤ 1286 روپے بڑھ کر 1لاکھ25 ہزار 429 روپے ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 1668 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔