کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واؤڈا کو پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق متنازع بیان پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوکاز نوٹس کا عکس بھی شیئر کردیا۔
Show cause notice issued to Faisal Vawda! End of story. pic.twitter.com/iUlRyEt7kw
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 26, 2022
[pullquote]فیصل واؤڈا کا بیان پارٹی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا، اسد عمر[/pullquote]
اس سے قبل پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ فیصل واؤڈا کا بیان پارٹی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا اور چیئرمین پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر کو شوکاز سے متعلق ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے مزید کا کہ عمران خان نے علی زیدی کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر فیصل واؤڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کو کہا ہے۔
Faisal wavda statement does NOT represent party policy and views. President sind has been told on the instructions of the chairman @ImranKhanPTI, to issue show cause notice to faisal for violating party policy https://t.co/V5f59d9ZaW
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 26, 2022
[pullquote]علی زیدی کا فیصل واؤڈا پرلانگ مارچ برباد کرنے کا الزام[/pullquote]
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما آمنے سامنے آگئے، پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے فیصل واؤڈا پر لانگ مارچ برباد کرنے کا الزام عائد کردیا۔
علی زیدی کی جانب سے بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب فیصل واؤڈا نے اسلام آباد میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق پریس کانفرنس اور کہا کہ مجھے اس مارچ میں خون ہی خون اور جنازے نظر آ رہے ہیں۔
بعدازاں علی زیدی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ فیصل واؤڈا نے ہماری لانگ مارچ برباد کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی سمیت تمام چینلز نے یہ پریس کانفرنس نشر کی ہے جس سے یہ واضح ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے اسے لانچ کیا ہے۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس کا کوئی مطلب نہیں ہے جب عمران خان کی واضح ہدایات ہیں کہ سب کو پرامن رہنا ہے تو پھر اس کی پریس کانفرنس کا کیا وزن رہ جاتا ہے۔
[pullquote]لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے نظر آ رہے ہیں : فیصل واؤڈا[/pullquote]
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق پیشگوئی کی ہے کہ مجھے اس مارچ میں خون ہی خون اور جنازے نظر آ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف سے متعلق گفتگو کی اور اس دوران فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بتا چکا ہوں کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے نظر آرہے ہیں۔