قائداعظمؒ کا یوم پیدائش آج عقیدت و احترام سےمنایا گیا،پاک فضائیہ نے ملی نغمہ جاری کر دیا

کراچی: بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا گیا۔

اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں، بانیٔ پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد کی گئی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے چاق و چوبند دستہ نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس سے قبل، پاک فضائیہ کے جوان مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چار چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان تقریبات میں قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے شہریوں کے لیے مزار قائد پر داخلہ مفت ہے۔

[pullquote]قائداعظم کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ نے ملی نغمہ جاری کر دیا[/pullquote]

کراچی: پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک ملی نغمہ جاری کیا ہے جس میں پاک فضائیہ کی جانب سے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

نغمے میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مظلوم مسلمانوں میں امید کی کرن روشن کی اور انہیں ایک قوم کی صورت میں متحد کر کے ان کے لیے ایک علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا۔

یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ ہم آج ایک آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔

نغمے میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے