بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا

فلم ’نامعلوم افراد‘ کے ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فزہ علی میرزا کی جوڑی کی آنے والی فلم ’ ایکٹراِن لاء‘ میں آخری لمحات میں ماہرہ خان کی جگہ مہوش حیات کوسائن کرنا پڑا کیونکہ ماہرہ خان اپنی فلم ’ہو من جہاں‘ کی تشہیرمیں اِتنی مشغول تھیں کہ انہوں نے ہدایت کار نبیل قریشی سے شوٹنگ چند روز آگے بڑھانے کے لیے کہا جس پر اپنی اصول پسندی کےلیےمشہور نبیل قریشی نےانکار کردیا۔

Mahira-Khan-3

ذرائع کے مطابق ماہرہ خان اور فلم والا کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا دسمبر کےآخری ہفتے سے انہیں ’ایکٹر اِن لاء کی شوٹنگ شروع کرنی تھی، مگر دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ماہرہ خان نے شوٹنگ کی تاریخوں میں تبدیلی کی درخواست کی جو نبیل قریشی کو منظور نہیں تھی۔ اس طرح کام کی تلاش میں مصروف مہوش حیات کو بھی فلم مِل ہی گئی ، یعنی ایکٹر فہد مصطفٰی ، علی خان کے ساتھ بالکل آخری لمحات میں مہوش حیات کو سائن کیا گیا۔

images

یہ امر دلچسپ اس لیے بھی ہے کہ نامعوم افراد میں مہوش حیات نے تو اپنےآئٹم نمبر کی وجہ سے شہرت حاصل کی تھی ، مگر فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے باوجود ساری شہرت سوہائے علی ابڑو کے حصے میں آئی تھی اور مہوش حیات کی بڑے پردے پر اداکاری کی صلاحیتوں پر بھی بےشمار سوالات اٹھائےگئےتھے جس کی وجہ سے اُن کے پاس کوئی دوسری فلم بھی نہیں تھی۔

Fahad-Mustafa-and-Mehwish-Hayat-Lux

اس فلم سے متعلق پریس کانفرنس ہفتے کو کراچی میں کی جارہی ہے تاہم فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے حلقے فہد مصطفٰی اور مہوش حیات کی جوڑی پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ فہد مصطفٰی تو بڑے پردے پر اپنی صلاحیت منواچُکے مگر مہوش کے لیے ابھی یہ سفر خاصہ طویل ہے۔

نبیل قریشی بلا شبہہ ایک باصلاحیت ہدایت کار ہیں تاہم مہوش حیات جو اپنے نخروں کے لیے مشہور ہیں ان سے کام لینا بھی ایک الگ کام ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے