’تم کالے ہو، میرے لائق نہیں،‘ بھارتی خاتون نے عاشق کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک تاجر کے قتل کا معاملہ سنسنی خیز رُخ اختیار کر گیا ہے جہاں ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والی بیوی اور اس کا عاشق قاتل نکلے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ دیوکرشن پروہت کو 7 اپریل کی رات ان کے گھر میں تیز دھار ہتھیار سے قتل کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر ان کی بیوی پریانکا پروہت نے پولیس کو بتایا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ساڑھے 3 لاکھ روپے کے زیورات لوٹے اور مزاحمت پر شوہر کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران پولیس کو کہانی میں تضاد محسوس ہوا، گھر کی تلاشی کے دوران وہی زیورات برآمد ہوئے جنہیں چوری شدہ بتایا گیا تھا جبکہ موبائل فون ڈیٹا نے پریانکا اور کملیش پروہت کے درمیان رابطے کو بے نقاب کر دیا۔

پولیس کے مطابق پریانکا اپنے عاشق کملیش پروہت کے ساتھ مل کر شوہر کو راستے سے ہٹانا چاہتی تھی، اس مقصد کے لیے سریندر بھاٹی نامی شخص کو 1 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کیا گیا۔

قتل کی رات گھر کا دروازہ جان بوجھ کر کھلا چھوڑا گیا جس کے بعد ملزم گھر میں داخل ہوا اور سوتے ہوئے دیوکرشن کو قتل کر دیا۔

واردات کے بعد کمرے کو الٹ پلٹ کر ڈکیتی کا تاثر دیا گیا جبکہ پریانکا نے خود کو بھی متاثرہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل تفتیش کے بعد پریانکا نے اپنے شوہر کے قتل کا اعتراف کر لیا۔

پولیس نے پریانکا اور کملیش کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم سریندر بھاٹی تاحال مفرور ہے۔

مقتول کے اہلِ خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بہو پریانکا اکثر اپنے شوہر کو رنگت کے حوالے سے تضحیک کا نشانہ بناتی تھی اور کہتی تھی کہ ’تم کالے ہو اور میرے قابل نہیں ہو۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے