سعودی عرب نے حج عمر پر عائد پابندی چند گھنٹوں بعد واپس لے لی

سعودی عرب نے حج کے لیے عمر کی نئی پابندی کا اپنا فیصلہ چند گھنٹوں کے بعد ہی واپس لے لیا۔

نئی پالیسی کے تحت 15 سال سے کم عمر افراد حج کے لیے سعودی عرب نہیں آ سکتے تھے جبکہ چند گھنٹے بعد ہی اس پابندی کے فیصلے کو واپس لے لیا گیا۔

نئی سعودی پالیسی سے متعلق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب 3 مئی 2026ء سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس پابندی کے نفاذ کے بعد 15 سال سے کم عمر تمام عازمین کے حج ویزے منسوخ قرار دے دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق 27 مئی 2026ء تک 15 سال کی عمر مکمل نہ کرنے والے عازمینِ حج سعودی عرب کے سفر کے اہل نہیں ہوں گے۔

سعودی حکومت نے نئی حج پالیسی سے متاثرہ تمام عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سعودی امیگریشن حکام نے تمام ایئر پورٹس کو ہدایت کی ہے کہ 15 سال سے کم عمر عازمین کو ایئر پورٹ پر ہی حج پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے