ملتان کے علاقے بی سی جی چوک کے قریب گٹر لائن کی صفائی کے دوران 2 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا کے دونوں ملازمین رات گئے گٹر لائن کی صفائی میں مصروف تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اہلِ علاقہ نے دونوں افراد کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں سیور مین بغیر حفاظتی آلات کے گٹر لائن کی صفائی کر رہے تھے۔