ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نےکہا ہےکہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔
امریکی صدر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ابراہیم عزیزی نے کہاکہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کا انتظام ٹرمپ کے فریب دینے والے بیانات سے نہیں ہوگا، آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے معاملات میں بیان بازی کی گنجائش نہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے آج سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے کوشش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا ‘ پراجیکٹ فریڈم’ کا آغاز مشرق وسطیٰ کے وقت کےمطابق آج صبح سے شروع کرے گا، غیرجانب دار ممالک کے جہازوں کو ہرمز سے محفوظ راستہ فراہم کریں گے۔