سعودی عرب کی مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کے اشتعال اقدام کی شدید مذمت

سعودی عرب کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کے اشتعال اقدام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

سعودی عرب نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر کا پولیس سکیورٹی میں مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی پرچم لہرانا اور رقص کرنا اسلامی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سعودی وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت پر فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدس مذہبی مقامات اور فلسطینی شہریوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرانے پر زور دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے