پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے

بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نےاعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہورہا ہے۔

را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو تنہائی میں دھکیلنے کی کہانیاں پرانی ہوچکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا، کبھی نہیں بکھرے گا،پاکستان اب ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرارہا ہے،یہ کردار بھارت کو نبھانا چاہیے تھا۔

اے ایس دلت کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر بات چیت سے ہی حل ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کبھی نہیں رکنی چاہیے۔

واضح رہے کہ 2 روز پہلے آر ایس ایس کے سیکرٹری جنرل "دتاتریہ ہوسابالے” نے کہا تھا بھارت کو ہمیشہ پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے، بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنے چاہییں۔

اس کے بعد بھارتی فوج کے سابق سربراہ منوج نروانے نے کہا تھا دونوں طرف لوگوں کے مسائل ایک جیسے ہیں،ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے