ٹرمپ کی ایران کا نام و نشان مٹانے کی دھمکی، عالمی منڈیاں لرز اٹھیں

اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی دھمکی سے عالمی منڈیاں لرز اٹھیں اور تیل کی قیمت 111 ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کا آغاز شدید بے یقینی اور خوف کی فضا میں ہوا، خام تیل کی قیمتیں 111 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے اسٹاک مارکیٹس کریش کرگئیں، بڑی معیشتوں میں افراط زر کے خدشات مزید گہرے ہوگئے جبکہ سرمایہ کاروں نے حصص دھڑا دھڑ فروخت کرنا شروع کر دیے۔

اس سنگین صورتحال کی وجہ آبنائے ہرمز کے آس پاس بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے، جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کو توانائی کے ایک نئے شدید بحران سے دوچار کر سکتی ہے۔

اسٹاک مارکیٹس میں اس تازہ ترین بے یقینی اور خوف کی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی جانے والی وہ سخت وارننگ ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ ایران کو تیزی سے امن معاہدے کی طرف بڑھنا چاہیے ورنہ ان کا نام و نشان تک باقی نہیں رہے گا‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے