امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اپنی پالیسی پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیا ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جو سمجھتے ہیں کہ میں ایران پر سخت مؤقف نہیں لے رہا وہ حسد کرتے ہیں یا بدنیت ہیں یا بے وقوف ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ چکی ہے اور تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مقررہ وقت سے پہلے ہی دستخط کر دیے ہیں اور یہ معاہدہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں انہیں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔