کراچی: ایران اور امریکا کے مابین امن معاہدے کے بعد کے 4 روز کے دوران میں ملک بھر میں 2 کھرب ایرانی ریال خرید لیے گئے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے میڈیا کو بتایا کہ ایران اور امریکا کے مابین معاہدے کے پہلے روز 40 ارب ایرانی ریال کی خریداری ہوئی تھی۔
تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ایران اور امریکا کے مابین امن معاہدے کے بعد کے 4 دن کے بعد ملک بھر میں 2 کھرب ایرانی ریال خرید لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی ریال کی طلب اور قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔