وینزویلا میں زلزلوں سے ہونے والے جانی نقصان پر ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان

وینزویلا میں زلزلوں سے ہونے والے جانی نقصان پر ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز نے زلزلوں سے ہونے والے جانی نقصان پر ملک بھر میں آج سے 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 2300 تک پہنچ گئی جب کہ 10 ہزار 571 افراد زخمی اور 43 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی تعداد 68 لاکھ تک ہوسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزین ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق شہر لا گوائرا جو دارالحکومت کاراکاس کے شمال میں واقع ہے، زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا وہاں خوراک کی شدید قلت ہے، بنیادی سہولیات تباہ ہو چکی ہیں اور مواصلاتی نظام تقریباً منقطع ہو گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے