چین میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک، 270 سے زائد لاپتہ

بیجنگ: چین کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے اور انتظامیہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والے حادثات میں اب تک 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 275 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے تمام متعلقہ اداروں کو ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرین کی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے