وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اور پلان برائے 30-2027 کی منظوری دے دی۔
کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس حج پالیسی کے تحت حج کے خواہش مند افراد 2030 تک کسی بھی سال کے لیے حج کی رجسٹریشن کروا سکیں گے اور اس پالیسی کے تحت ترجیحی ویٹنگ لسٹ مرتب کی جائے گی ۔
شرعی اصولوں کے مطابق سیونگ اسکیم بھی متعارف کروائی جارہی ہے ، حج کے خواہاں لوگ مستقبل میں حج کے لیے سیونگ اسیکم سے مستفید ہوسکیں گے جبکہ حج کے تمام تر نظام کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔
وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ معاونینِ حج کی تقرری ایک شفاف نظام اور خالصتاً میرٹ پر کی جائے اور پرائیوٹ و سرکاری حج کی تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن یقینی بنائی جائے ۔