ایران نے عراقی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عراق کی درخواست پر کئی عراقی ٹینکروں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
عراق نے یہ درخواست ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف کے دورۂ عراق کے دوران کی تھی۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ کئی ماہ سے جاری جنگ ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت طاقت اور وقار کی پوزیشن میں ہے، اس لیے جنگ کا خاتمہ بہتر ہو گا۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق تہران میں ڈاکٹروں سے ملاقات کے دوران مسعود پزشکیان نے کہا کہ پوری دنیا ایران کی فتح کو تسلیم کر رہی ہے اور امریکا کی جانب سے اسکولوں، اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی مذمت کی جا رہی ہے۔