تھرپارکر: لڑکی کی لاش ملی، پوسٹ مارٹم رپورٹ پر والدین کا اختلاف

تھرپارکر کے علاقے اسلام کوٹ میں لڑکی کی ملنے والی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ والدین نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

اس حوالے سے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واقعہ خودکشی قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر نے کہا ہے کہ والدین نے لکھ کر دیا ہے کہ ہم تفصیلی پوسٹ مارٹم نہیں کرا رہے۔

اس سلسلے میں اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ہم ان پڑھ ہیں، ہم سے فارم پر دستخط کروائے گئے، میڈیکو لیگل افسر نے صرف بیرونی معائنہ کر کے ابتدائی رپورٹ پولیس کو دی۔

پولیس نے کہا ہے کہ مقتولہ کے شوہر، دیور سمیت 4 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ اسلام کوٹ کے نجار محلے میں 2 ستمبر کو مذکورہ خاتون کی لاش گھر سے ملی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے