کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت پاسکو سے اب تک ایک لاکھ بوری گندم بھی نہیں خریدسکی، پچھلے کئی ماہ سے محکمہ خوراک بلوچستان اور پاسکو کے درمیان صرف بات چیت ہی چل رہی ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیا ہے، خضدار، چاغی، واشک، کیچ اور دیگر اضلاع میں 50کلو آٹے کی بوری 8 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔

اس حوالے سے سیکرٹری خوراک بلوچستان کا کہنا ہے کہ پاسکو سے گندم خریدنے کیلئے بات چیت کررہے ہیں، آٹے کی قیمت کا تعین اور ریٹ پر عمل درآمد کرانا محکمہ انڈسٹریز اور ڈپٹی کمشنر ز کاکام ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے