ایران کا امریکا سے 7 شرائط تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار محسن رضائی نے امریکا سے ایران کی 7 شرائط تسلیم کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محسن رضائی نے اپنے بیان میں واشنگٹن پر فرضی مذاکرات سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے اور دوبارہ حملوں کا امکان انتہائی کم ہے۔

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری تنازع کو عملاً ختم قرار دیا ہے۔

دوسری جانب قطر کے وزیرِ اعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی۔

قطری وزیرِ اعظم کے مطابق ملاقات میں معاہدے تک پہنچنے اور خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی مذاکرات کی امیدوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ مہنگائی کے خدشات کم ہونے سے امریکی حصص بازار میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے