لاہور عالمی سیاحتی مرکز بن گیا، ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027ء کا اعزاز حاصل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے میگنیفیسںٹ پنجاب ویژن کے تحت پاکستان کے لیے عالمی سطح پر تاریخی پذیرائی، لاہور نے باضابطہ طور پر 2027ء کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیاحتی دارالحکومت کا باوقار اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس اعزاز کے بعد پنجاب علاقائی سیاحتی تعاون اور بین الاقوامی ثقافتی روابط کا اہم مرکز بن گیا ہے۔

جمہوریہ آذربائیجان میں واقع شہر شوشا میں منعقدہ تاریخی اعلان اور باضابطہ اعزاز کی منتقلی کی تقریب پنجاب کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی سیاحتی تشخص کے لیے ایک فیصلہ کن لمحہ ہے۔ یہ اعزاز وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے میگنیفیسنٹ پنجاب وژن کے تحت صوبے کے غیر معمولی تاریخی ورثے، ثقافتی تنوع، سیاحتی سرگرمیوں اور ترقیاتی عزائم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایک باوقار پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

یہ عالمی اعزاز ایک تاریخی ثقافتی اور سیاحتی منزل کے طور پر لاہور کی حیثیت کا اہم بین الاقوامی اعتراف ہے، جبکہ اس سے پنجاب حکومت کی ان جاری کوششوں کو بھی نئی تقویت ملے گی جن کا مقصد سیاحت کو معاشی ترقی، بین الاقوامی سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور ثقافتی سفارت کاری کے ایک بڑے ذریعے میں تبدیل کرنا ہے۔

اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی وفود، سیاحتی حکام اور ای سی او کے رکن ممالک کے نمائندوں کی شرکت سے منعقدہ تقریب میں ای سی او کے سیکرٹری جنرل سفیر اسد مجید خان نے ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2026ء شوشا سے 2027ء کا اعزاز باضابطہ طور پر لاہور کو منتقل کیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ و عجائب گھر سقراط امان رانا نے یہ اعزاز باضابطہ طور پر وصول کیا، جس کے ساتھ ہی ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027ء کے طور پر لاہور کے تاریخی دور کا آغاز ہو گیا۔

لاہور کو عالمی اعزاز ملنا پنجاب اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

اس عالمی اعزاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس پیش رفت کو پنجاب کے ثقافتی اور سیاحتی مراکز کو عالمی برادری کے سامنے متعارف کروانے کا ایک تاریخی موقع قرار دیا۔

انہوں نے کہا:

’’لاہور محض ایک شہر نہیں بلکہ صدیوں کی تاریخ، ثقافت، فن اور تہذیب کا زندہ مظہر ہے۔ لاہور کو ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027ء قرار دیا جانا پنجاب اور پاکستان کے لیے بے پناہ فخر کا باعث ہے۔

ہمارے میگنیفیسنٹ پنجاب وژن کے تحت ہم اپنے شاندار تاریخی ورثے کے تحفظ، اپنے تاریخی شہروں کی بحالی اور پنجاب کو عالمی معیار کی سیاحتی منزل میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

سال 2027ء لاہور کی غیر معمولی ثقافتی شناخت، مہمان نوازی اور سیاحتی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک موقع ہوگا۔ ہم ای سی او کے رکن ممالک کے اپنے دوستوں اور بین الاقوامی سیاحوں کو پنجاب کی خوبصورتی تاریخ اور ثقافت کو قریب سے دیکھنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔‘‘

یہ اعزاز وزیراعلیٰ کے اس وسیع تر وژن کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس کے تحت پنجاب کو ورثہ جاتی سیاحت، ثقافتی تجربات، میلوں اور پائیدار سیاحتی ترقی کے حوالے سے خطے کی نمایاں ترین سیاحتی مقامات میں شامل کرنا مقصود ہے۔

عالمی اعزاز پنجاب میں سیاحت کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے: سینئر وزیر مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، جن کے پاس سیاحت کا قلمدان بھی ہے، نے کہا کہ لاہور کو ملنے والا یہ باوقار اعزاز پنجاب کے سیاحتی اور ثقافتی اثاثوں کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی شناخت کا عکاس ہے اور حکومت کے پُرعزم سیاحتی ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا:

’’لاہور کو ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027ء کا اعزاز ملنا پنجاب کی وسیع تر سیاحتی اور ثقافتی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر ملنے والی بڑھتی ہوئی پذیرائی کا عکاس ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں ہم میگنیفیسنٹ پنجاب وژن کو ایسے عملی اقدامات میں تبدیل کر رہے ہیں جن کا مقصد تاریخی ورثے کا تحفظ، سیاحتی انفراسٹرکچر کی ترقی، سیاحتی مقامات کی تشہیر اور پائیدار معاشی ترقی ہے۔

ہمارا مقصد سیاحت کو معاشی سرگرمیوں، سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور بین الاقوامی ثقافتی روابط کے فروغ کا ایک مؤثر ذریعہ بنانا ہے۔ ثقافتی میلوں، تاریخی ورثے سے متعلق سرگرمیوں، بین الاقوامی روابط اور سیاحت کے فروغ کے جامع پروگرام کے ذریعے لاہور سیاحت اور ثقافتی تبادلے کا ایک متحرک علاقائی مرکز بن کر ابھرے گا۔‘‘

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں جاری غیر معمولی اور تاریخی اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا:

’’وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں سیاحت کی ترقی کے لیے ایک غیر معمولی اور تاریخی وژن متعارف کروایا ہے۔ صوبے بھر میں تاریخی ورثے کے تحفظ، تاریخی مقامات کی بحالی، سیاحتی انفراسٹرکچر، ثقافتی احیاء اور سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے جس پیمانے، عزم اور وژن کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے، وہ حقیقی معنوں میں تبدیلی کا باعث ہے۔ اس سے پہلے کبھی سیاحت کو پنجاب کے ترقیاتی ایجنڈے میں اس قدر مرکزی اہمیت حاصل نہیں رہی۔

لاہور کو ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027ء کا اعزاز ملنا پنجاب کی غیر معمولی سیاحتی صلاحیتوں کا قابلِ فخر بین الاقوامی اعتراف ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں جاری وژن اور تاریخی اقدامات کو عالمی سطح پر ملنے والی بڑھتی ہوئی پذیرائی کا مظہر ہے۔ ان کا میگنیفیسنٹ پنجاب وژن سیاحت کی ترقی، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور بین الاقوامی سطح پر سیاحتی مقامات کی تشہیر کے لیے نئے معیارات قائم کر رہا ہے۔

یہ محض ایک شہر کا اعزاز نہیں بلکہ پنجاب کے بے پناہ سیاحتی خزانوں اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی غیر معمولی کوششوں کا اعتراف ہے۔ ہمارے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سے لے کر صوبے بھر میں سیاحت کے نئے مواقع کی ترقی تک، پنجاب ایک تاریخی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔ لاہور کو ملنے والی عالمی پذیرائی اس وژن کو مزید تقویت فراہم کرتی ہے اور پنجاب کو دنیا کے نمایاں سیاحتی مقامات میں شامل کرنے کے ہمارے عزم کی عکاس ہے۔‘‘

سینئر صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب حکومت کا سیاحتی ایجنڈا روایتی سیاحتی تشہیر سے کہیں آگے ہے۔ حکومت ایک پائیدار سیاحتی معیشت کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے جو تاریخی ورثے کے تحفظ، ثقافتی احیاء، سیاحوں کے لیے بہتر سہولیات، نجی سرمایہ کاری اور مقامی آبادی کے لیے معاشی مواقع کو ایک دوسرے سے منسلک کرتی ہے۔

لاہور 2027ء کے دوران سیاحت، ثقافت اور تاریخی ورثے کے لیے عالمی مرکز بنے گا

ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027ء کی حیثیت سے لاہور میں سال بھر بین الاقوامی روابط، سیاحت کے فروغ کے اقدامات، ثقافتی میلوں اور تاریخی ورثے کی تقریبات پر مشتمل ایک وسیع پروگرام منعقد کیے جانے کی تیاری ہے، جس کا مقصد علاقائی اور عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنا ہے۔

مجوزہ تقریبات میں ای سی او کے رکن ممالک، سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد، ثقافتی اداروں، فنکاروں، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا، جس سے پنجاب کی بھرپور ثقافتی شناخت کو عالمی سطح پر پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

سال 2027ء کے مجوزہ پروگرام کی اہم سرگرمیوں میں شامل ہیں:

1. ای سی او کے تحت سیاحتی سرگرمیاں، بین الاقوامی وفود کے دورے اور علاقائی تعاون کے پروگرام۔
2. بسنت فیسٹیول اور لاہور کی ثقافتی روایات کو اجاگر کرنے والی تقریبات۔
3. لاہور بینالے اور فنونِ لطیفہ سے متعلق بین الاقوامی سرگرمیاں۔
4. لاہور کے مغلیہ، سکھ اور دیگر تاریخی طرزِ تعمیر کے خزانوں کو اجاگر کرنے سے متعلق ثقافتی میلے۔
5. روایتی پرفارمنگ آرٹس، موسیقی، دستکاری اور ثقافتی نمائشیں۔
6. پنجاب کے دنیا بھر میں مشہور کھانوں اور مہمان نوازی کو اجاگر کرنے والے فوڈ فیسٹیولز۔
7. پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات کو متعارف کروانے کے لیے سیاحت کے فروغ کے اقدامات۔
8. بین الاقوامی سیاحتی شراکت داری، ثقافتی تبادلے اور سرمایہ کاری کے مواقع۔

توقع ہے کہ ان تقریبات سے لاہور کی ایک نمایاں ثقافتی منزل کے طور پر حیثیت مزید مستحکم ہوگی، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے وسیع تر سیاحتی منظرنامے کو بھی عالمی توجہ حاصل ہوگی۔

میگنیفیسنٹ لاہور فورٹ اور تاریخی اندرونِ شہر سے لے کر صوبے کے آثار قدیمہ کے خزانوں، مذہبی ورثے کے مقامات، روایتی بازاروں، عجائب گھروں، دستکاریوں اور ثقافتی مناظر تک، پنجاب تاریخ، فنِ تعمیر، روحانیت، فنون اور زندہ روایات کا ایک غیر معمولی امتزاج پیش کرتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے آذربائیجان میں بین الاقوامی نمائش کے دوران سیاحتی مقامات کی پزیرائی

ایک اور اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان نے شوشا میں منعقدہ نمائش کے دوران اپنا خصوصی سیاحتی پویلین قائم کیا، جہاں بین الاقوامی مندوبین اور ای سی او کے شریک رکن ممالک کے نمائندوں کو ملک کے متنوع سیاحتی مقامات سے متعارف کروایا گیا۔

اس پویلین میں پاکستان کی تاریخی یادگاروں، تعمیراتی شاہکاروں، ثقافتی روایات، قدرتی مناظر اور مہمان نوازی کو اجاگر کیا گیا، جس سے سیاحت کے فروغ، علاقائی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

اس نمائش میں پاکستان کی شرکت نے بین الاقوامی اجتماع میں ملک کی نمایاں موجودگی کو مزید مستحکم کیا اور پنجاب کی اس صلاحیت کو بھی اجاگر کیا کہ وہ پورے ملک میں ثقافتی اور تاریخی سیاحت کے ایک اہم مرکز اور دروازے کے طور پر کردار ادا کر سکتا ہے۔

پنجاب کی سیاحت کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کا تاریخی موقع: سیکرٹری سیاحت سقراط امان رانا

باضابطہ اعزاز کی منتقلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ و عجائب گھر سقراط امان رانا نے اس اعزاز کو لاہور کے لیے ایک تاریخی اعزاز اور بین الاقوامی پذیرائی کو طویل المدتی سیاحتی ترقی میں تبدیل کرنے کا اہم موقع قرار دیا۔

انہوں نے کہا:

’’ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027ء کا اعزاز لاہور کے لیے ایک تاریخی سنگ میل اور پاکستان کے بین الاقوامی سیاحتی تشخص کو مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی متحرک قیادت اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی رہنمائی میں میگنیفیسنٹ پنجاب وژن صوبے کے سیاحتی شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جا رہا ہے۔

ہمارا مقصد محض تقریبات کی میزبانی تک محدود نہیں۔ ہم اس عالمی اعزاز کو دیرپا سیاحتی شراکت داریوں کے قیام، ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کے فروغ، تاریخی ورثے کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور لاہور کو پنجاب کے وسیع تر ثقافتی اور سیاحتی خزانوں کے دروازے کے طور پر متعارف کروانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور صدیوں سے مسافروں، دانشوروں، فنکاروں اور سیاحوں کا خیرمقدم کرتا آیا ہے۔ 2027ء میں ہم اس روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے ای سی او برادری اور بین الاقوامی سیاحوں کو اپنے صوبے کی مہمان نوازی، تاریخ اور غیر معمولی ثقافتی دولت سے روشناس کروائیں گے۔‘‘

تقریب کے دوران سقراط امان رانا نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی جانب سے شریک بین الاقوامی معززین کو یادگاری تحائف بھی پیش کیے، جو پنجاب کے بھرپور ثقافتی ورثے، خیرسگالی اور روایتی مہمان نوازی کی علامت تھے۔

میگنیفیسنٹ پنجاب کے لیے ایک فیصلہ کن لمحہ: تاریخی ورثے کے تحفظ سے عالمی سیاحتی قیادت تک

لاہور کو ای سی او ٹورازم کیپیٹل کا اعزاز ملنا پنجاب کی بین الاقوامی سیاحتی نقشے پر مضبوط مقام حاصل کرنے کی کوششوں میں ایک اہم باب کا اضافہ ہے۔

یہ اعزاز وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے میگنیفیسنٹ پنجاب وژن کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جن میں تاریخی شہروں کی بحالی، ثقافتی ورثے کا تحفظ، سیاحتی انفراسٹرکچر کی ترقی، سرمایہ کاری کا فروغ اور پائیدار معاشی مواقع کی فراہمی شامل ہیں۔

یہ اعزاز ای سی او کے رکن ممالک کے ساتھ سیاحتی مقامات کی ترقی، سیاحتی مارکیٹنگ، تاریخی ورثے کے انتظام، ثقافتی تبادلوں اور علاقائی روابط کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔

حکومت پنجاب اس باوقار عالمی اعزاز کو نہ صرف لاہور کی تاریخی اور ثقافتی شناخت کے جشن کے طور پر منانے بلکہ دیرپا سیاحتی شراکت داریاں قائم کرنے اور صوبے کے لیے وسیع تر معاشی فوائد پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ و عجائب گھر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ لاہور کے ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027ء کے دور کو دیرپا کامیابی میں تبدیل کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں، بین الاقوامی شراکت داروں، سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد اور ثقافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

لاہور کو باضابطہ طور پر ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027ء کا اعزاز ملنے کے بعد پنجاب بین الاقوامی سطح پر اپنی نمایاں شناخت کے ایک تاریخی سال میں داخل ہو رہا ہے، جہاں دنیا کے سامنے پاکستان کے ثقافتی دل کی غیر معمولی تاریخی دولت، سیاحتی مواقع اور روایتی مہمان نوازی کو پیش کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے