شام کے شہر الباب میں کار بم دھماکا، 41 افراد ہلاک

بیروت: شام کے شہر الباب میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں کار میں نصب بم پھٹنے سے 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں سے 35 افراد الباب کے شہری جبکہ 6 باغی تھے۔

شام کی انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کے مطابق داعش کی جانب سے کیے گئے اس دھماکے کے نتیجے میں باغیوں کی سیکیورٹی پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق ترک وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد میں دو ترک فوجی بھی شامل تھے۔

حلب کے شمال مشرق میں واقع الباب شہر کے مرکز میں ایک لاکھ جبکہ مضافاتی علاقوں میں 50 ہزار کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں۔

مذکورہ علاقہ 2012 میں شامی باغیوں جبکہ 2014 کے بعد سے داعش کے زیر کنٹرول تھا جس کے باعث یہاں متعدد بیرونی جہادی اور ان کے اہل خانہ رہائش پذیر ہیں۔

ترکی کے حمایت یافتہ باغیوں نے گذشتہ روز اسی علاقے کو داعش کے قبضے سے چھڑایا تھا اور ترک فورسز نے الباب کے اطراف میں واقع چھوٹے شہروں میں موجود داعش کے ٹھکانوں پر فائرنگ اور شیلنگ کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے