مصباح کا اسپاٹ فکسنگ کرنیوالوں پر تاحیات پابندی کا مطالبہ

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا ہے، اس سے قبل محمد حفیظ نے بھی یہی مطالبہ کیا تھا ۔

ٹیسٹ کپتان نے اسپاٹ فکسنگ معاملے پر خاموشی توڑ دی ،کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق نے کہا کہ یوں لگ رہا ہے 7سال میں پاکستان کاجوامیج بنایاتھا وہ ضائع ہوگیا۔

انہوں نے ناصر جمشید کے خلاف سخت ایکشن لینے پر زور دیا ۔

مصباح الحق کا مزید کہناتھاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز مشکل ہوگی،میزبان ٹیم اپنی کنڈیزشنزکا بھرپور فائدہ اٹھاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے