قندیل قتل کیس: مفتی قوی کا پولی گرافی ٹیسٹ، جھوٹ بولتے رہے

ملتان: ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، مفتی عبدالقوی پر قندیل کے بھائیوں کو قتل پر اُکسانے کا الزام ہے۔

ملزم کا 2 روز قبل پولی گرافک ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی پولی گرافک ٹیسٹ میں ناکام رہے اور وہ ٹیسٹ کے دوران جھوٹ بولتے رہے تاہم پولی گرافک ٹیسٹ کی باضابطہ رپورٹ پیر کو جاری ہونے کا امکان ہے۔

اُدھر مفتی عبدالقوی کے جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر پولیس آج دوبارہ عدالت سے رجوع کرے گی۔

اُدھر ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل قتل کیس میں ملزم مفتی عبدالقوی کا جسمانی ریمانڈ دینے کیخلاف درخواست پر علاقہ مجسٹریٹ کا مقدمہ سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے جبکہ پولیس اور مدعی فریق کو 28 اکتوبر کیلیے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت میں مفتی عبدالقوی کی جانب سے نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ماڈل قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم نے کہا ہے کہ مفتی عبدالقوی اس کی بیٹی کے قتل کا ذمے دار ہے، ملزموں کو سزا ملنی چاہیے، بیٹوں کو مفتی عبدالقوی نے قتل پر اُکسایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے