پروانے کا خالص ریشم حرام مغز کا علاج کرسکتا ہے، ماہرین

لندن: برطانوی سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایک خاص قسم کے پروانے سے ریشم حاصل کیا ہے جسے حرام مغز کی درستگی، نشونما اور حادثے کے باعث پیدا ہوجانے والے بگاڑ کی درستگی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فرٹ ولراتھ نے کا کہنا ہے کہ Antheraea pernyi کہلانے والا خاص قسم کا پروانہ جب لاروا کے مرحلے سے گزر رہا ہوتا ہے تو وہ اپنے جسم کے گرد خاص طرح کا ریشمی کوکون تشکیل دیتا ہے جو اسے ارد گرد کے ماحول سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اپنی خالص حالت میں یہی ریشم ایسی خصوصیات رکھتا ہے کہ جو متاثرہ حرام مغز اور اعصاب کی مرمت/ بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

ڈاکٹر ولراتھ کے مطابق اس ریشم پر تجربات کے دوران کچھ ایسے انکشافات ہوئے ہیں جو طب کے شعبے میں انقلاب لاسکتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروانے سے حاصل ہونے والے ریشم سے حیران کن طور پر حرام مغزمیں ہونے والی بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں حرام مغز کی چوٹ سے ہونے والی پیچیدگیوں سے بچاؤ اور ان کی مرمت بھی کی جاسکتی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی ایبرڈین یونیورسٹی کے ڈاکٹر وین لونگ ہانگ کہتے ہیں کہ اس کیڑے سے حاصل ہونے والے ریشم میں حرام مغز کی مرمت کے موزوں ترین خواص پائے جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تجربات میں اس کے بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں جبکہ اس پر مزید تحقیق بہت سی زندگیوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں ہر سال تقریباً 50 ہزار اور امریکا میں ڈھائی لاکھ افراد حرام مغز کی مختلف بیماریوں، پیچیدگیوں اور حادثات کے نتیجے میں حرام مغز کے متاثر ہونے سے متعدد مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے