پاکستانی کرنسی دباؤ کی زد میں ہے، شہری پاکستانی مصنوعات خریدیں: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی دباؤ کی زد میں ہے اور میری خواہش ہے کہ تمام پاکستانی "میڈان پاکستان ” اشیاء خریدیں۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی پر صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس بحرانی صورتحال میں ہمیں امپورٹڈ لگژری اشیاء کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، ایسی بے شمار مصنوعات ہیں جن کے استعمال سے گریز کیا جاسکتا ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ان حالات میں ہم سب مل کر ‘میڈان پاکستان’ اشیاء ضرور خریدیں۔

30 نومبر کو ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک پہنچا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے