ملک میں آج کورونا سے مزید 5 ہلاکتیں، تعداد 52 ہوگئی، مجموعی کیسز 3652 تک جا پہنچے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی جب کہ مزید 491 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3652 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 52 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب 15 جب کہ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

آج کورونا کے کیسز کی صورتحال
صوبہ نئے کیسز اموات

پنجاب: 436 3

سندھ: 51 2

اسلام آباد: 4 0

خیبر پختونخوا: 0 0

بلوچستان: 0 0

گلگت بلتستان: 0 0

آزاد کشمیر: 0 0

[pullquote]پنجاب[/pullquote]

پنجاب میں آج بروز پیر کورونا وائرس کے مزید 436 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 1816 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ صوبے میں 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں، اس طرح صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

ترجمان پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 1816 کیسز کی تصدیق کی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مختلف قرنطینہ مراکز میں موجود ایران سے واپس آنے والے زائرین میں سے 577 زائرین اور رائے ونڈ تبلیغی مرکز سے آنے والے 527 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ صوبے بھر کی جیلوں میں 49 قیدی بھی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک25 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

[pullquote]سندھ[/pullquote]

سندھ میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی جب کہ مزید 51 کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد 932 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ہلاکتوں اور کیسز کی تصدیق کی اور ساتھ ہی بتایا کہ صوبے میں کورونا سے مزید 130 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 253 ہوگئی ہے۔

[pullquote]اسلام آباد[/pullquote]

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 82 ہو گئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

[pullquote]خیبرپختونخوا[/pullquote]

خیبرپختونخوا میں آج اب تک کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اتوار کے روز کورونا سے مزید 2 ہلاکتیں ہوئی تھیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد تعداد 405 ہے۔

خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 62 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

[pullquote]بلوچستان[/pullquote]

بلوچستان میں بھی آج اب تک کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ اتوار کے روز کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 192 ہو گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق 9 ڈاکٹروں سمیت 54 افراد میں مقامی طور پر کورونا وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 60 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ جام کمال نے کی۔

[pullquote]گلگت بلتستان[/pullquote]

گلگت بلتستان میں آج اب تک کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اتوار کو کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 210 تک جا پہنچی ہے جس کی تصدیق پورٹل پر بھی کی گئی ہے۔

گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 9 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

[pullquote]آزاد کشمیر[/pullquote]

آزاد کشمیر میں بھی آج کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ اتوار کو مزید 3 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

وزیر صحت آزادکشمیر ڈاکٹرنجیب نقی کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق میرپور سے ہے جنہیں آئسو لیشن میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مریضوں سے رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

[pullquote]25 اپریل تک تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ: حکومتی رپورٹ[/pullquote]

حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس میں 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے عام،سنگین اورتشویشناک کیسز کی متوقع تعداد سےبھی سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

[pullquote]14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری[/pullquote]

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں 23 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

[pullquote]مسافر ٹرینیں بند، بین الاقوامی فلائٹ آپریشن جزوی بحال[/pullquote]

وزارت ریلوے نے 24 مارچ کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں ٹرین آپریشن معطل کر رکھا ہے جو پہلے 31 مارچ تک بند رکھا گیا لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں 14 اپریل کی توسیع تک ٹرین آپریشن بھی معطل رہے گا البتہ پی آئی اے کو جزوی طور پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔

[pullquote]کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلیے ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز[/pullquote]

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تدفین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں جس میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تدفین میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق خاندان کے افراد اور دوست ایک میٹر کے فاصلے سے جنازے کو دیکھ سکتے ہیں لیکن لاش کو ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی چوم سکتے ہیں۔

[pullquote]جانیے: کورونا وائرس کوئی بائیولوجیکل ہتھیار ہے یا کسی سازش کا نتیجہ؟[/pullquote]

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سازشی نظریات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

[pullquote]کورونا جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار[/pullquote]

اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کی موجودہ صورت حال جنگ عظیم دوئم کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورت حال کا منظر پیش کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے