امریکا:2 ہزار اموات،روسی وزیراعظم بھی کورونا وائرس میں مبتلا

کورونا وائرس کے باعث امریکا میں مسلسل تیسرے روز تقریباً 2000 کے قریب اموات کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادو شمار کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار 304 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 63 ہزار 871 ہو گئی ہے۔

ادھر نیویارک میں میتیں رکھنے کی جگہ کم پڑگئی جس کے بعد لاشوں کو کنٹینرز کے اوپر رکھنا شروع کر دیا گیا ہے۔

روس کے وزیراعظم میخائل مشوستین بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جب کہ روس میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد اور ہلاک افراد کی تعداد ایک ہزار 169 ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں وبا کا نقطہ عروج گزر گیا جب کہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی اموات کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہونے لگی،کئی پورپی ممالک نے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کر دی ہے۔

ایران میں ہلاکتیں 6 ہزار جب کہ کینیڈا میں اموات کی تعداد 3 ہزار سے اوپر چلی گئی۔

ترکی میں بھی کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 174 ہو گئی جب کہ جرمنی میں اموات ساڑھے 6 ہزار سے زائد ہو گئیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 250 جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ 18 ہزار 428 تک پہنچ گئی۔

[pullquote]روسی وزیراعظم بھی کورونا وائرس میں مبتلا[/pullquote]

ماسکو: روس کے وزیراعظم میخائل مشسٹن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیراعظم نے صدر پیوٹن کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

روسی وزیراعظم نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تنہائی اختیار کرلی ہے اور اپنے نائب کو قائم مقام وزیراعظم کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

روسی وزیراعظم نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سیلف آئسولیشن کے رولز اختیار کرنا ضروری ہیں، یہ لازم ہے اور میں نے اپنے ساتھیوں کی حفاظت کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

روسی صدر نے وزیراعظم میخائل کی جانب سے آندرے بیلوسو کو قائم مقام وزیراعظم بنانے کی سفارش کے فیصلے پر بھی دستخط کردیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزیراعظم اب تک ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والی سب سے اہم شخصیت ہیں۔

روس میں کورونا کےکیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جو ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ جمعرات کے روز ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

روس میں کورونا وائرس سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے