پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام آدمی تک پہنچایا جائے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو پیغام دیا ہےکہ آئل کی قیمتیں بڑھنے پر بلا تاخیر منہگائی کی جاتی رہی ہے اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے، ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن کیا جائے اور ہر صورت قیمتیں کم کروائیں بصورت دیگر ایکشن لیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے