کورونا: کراچی سے 24 گھنٹوں میں مزید 376 کیسز رپورٹ

کراچی: صوبہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 376کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3259 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 61020 ہوگئی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر سے 427 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 7102 ہوگئی ہے جب کہ مزید 4 مریض کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 122 تک پہنچ گئی ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق مزید 46 افراد شفایاب ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 1341 ہوگئی ہے۔

[pullquote]کراچی سے 376 کیسز رپورٹ[/pullquote]

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر کے تمام شہروں کی نسبت کراچی سے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جہاں ایک بار پھر ایک ہی دن میں376 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کراچی کے ضلع جنوبی میں 131، وسطی 46، شرقی 65، کورنگی 54، ملیر 33 اور غربی میں 47 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کےعلاوہ گھوٹکی میں 4، حیدرآباد 6، خیرپور 4، لاڑکانہ 6، شہید بینظیرآباد 6، سانگھڑ 2، سکھر 5، ٹھٹھہ اور سجاول میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے