کراچی میں آئندہ چند روز میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 6 اور 7 مئی کو درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق 5 سے 8 مئی کے دوران شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے لہٰذا ان دنوں لوگ صبح 11 سے شام 4 بجے کے دوران باہرکی سرگرمیاں محدود کریں جب کہ شہری باہر نکلتے ہوئے سر ڈھانپ لیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کو درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ کے درمیان تک بھی جاسکتا ہے، اس دوران بلوچستان کے شمال مغربی ریگستانی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی البتہ شام کو سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے