روزگار بحال کرنے کیلئے لاک ڈاؤن آہستہ آہستہ کھولنا ہے: وزریراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روزگار بحال کرنے کیلئے لاک ڈاؤن آہستہ آہستہ کھولنا ہے، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار اور نچلا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

کورونا ٹائیگر ریلیف فورس کے رضاکاروں سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو کورونا پھر سے پھیل جائے گا، ٹائیگر فورس کا کام لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک تو پہلے ہی مشکل میں تھا، شوکت خانم اسپتال کے وقت سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اتنے پیسے کیسے اکٹھے کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کوکھولنا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کی نوکریاں چلی گئی ہیں، لوگوں نے ایس او پیز پرعمل نہ کیا توکورونا تیزی سے پھیلے گا، پھر لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کی فنڈنگ کے وقت کسی نے مشورہ دیا تھا کہ طلبہ کو اپنے ساتھ شامل کرلیں، ٹائیگر فورس رضاکارانہ فورس ہے، یہ پیسے اکٹھے نہیں کرے گی، ٹائیگر فورس کو تنخواہ نہیں ملے گی، ٹائیگر فورس مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار لاک ڈاؤن کی وجہ سے بےروزگارہونے والے لوگوں کی رجسٹریشن کرائیں،ٹائیگرفورس کہیں بھی ذخیرہ اندوزی دیکھیں،خود ایکشن نہ لیں،انتظامیہ کوآگاہ کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بے روز گار ہونے والے لوگوں کو ہم نے رجسٹر کرنا ہے، ٹائیگر فورس کے رضا کار بے روز گار ہونے والے لوگوں کو رجسٹر کرنے کے لیے رہ نمائی کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے