کراچی: پانی کی ٹینکی سے خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل، سوتیلے بیٹے نے ماں کو قتل کیا

کراچی: گلستان جوہر میں پانی کی ٹینکی سے خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا۔

جیو نیوز کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 میں ہفتے کے روز پانی کی ٹینکی سے مقتولہ فوزیہ کی لاش ملی تھی جس کے کیس میں پولیس نے مقتولہ کے سوتیلے بیٹے جاوید کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے باپ نے مقتولہ سے کورٹ میں دوسری شادی کی تھی، جس کا پہلی بیوی اور اس کے بیٹوں کو پتہ چلا تو آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں مقتولہ کا شوہر بھی ملوث ہے جو کہ تاحال مفرور ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے