پرانی دشمنی: خواتین کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے

سیالکوٹ: پرانی دشمنی کی بنا پر ملزمان نے گھر میں گھس کر اہلخانہ پر حملہ کیا اور دو خواتین کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں جب کہ ایک خاتون کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے نواحی گاؤں ملووالی میں پیش آیا جہاں وسیم نامی ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شمشاد بی بی کے گھر گھس گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے شمشاد بی بی اور اس کی 15 سالہ بھتیجی کی آنکھوں میں پہلے مرچیں ڈالیں پھر کلہاڑی کے وار کرکے ناک اور ہونٹ کاٹ دیے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد واقع کا مقدمہ درج کرلیا جائے گا ۔

متاثرہ خاتون کے مطابق حملے میں ملزم وسیم کی ماں بھی شامل ہے اور پولیس نے بر وقت کارروائی نہیں کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے