سندھ میں کورونا سے اموات کی شرح اور نئے کیسز بڑھ رہے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے لیکن صوبے میں اموات کی شرح اور نئے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے اجلاس میں شرکت کی جس میں وزیر صحت عذرہ پیچوہو، وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیر اطلاعات ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر صوبوں نے بھی اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کیں، ان تجاویز کے مطابق سفارشات مرتب کرکے قومی سطح پر فیصلے کیے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے عید کے لیے بھی ایس او پی بنانے کی بات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کو سہولت دینے کے ساتھ کورونا وائرس کی وبا سے بچانا ہے، لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے لیکن صوبے میں اموات کی شرح اور نئے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے