چیئرمین کے اختیارات کا کیس، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا

لاہور: مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران کی جانب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کے اختیارات سے متعلق کیس میں عدالت نے نیب کونوٹس جاری کر دیا ۔

چیئرمین نیب کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہوئے اور انھوں نے چیئرمین نیب کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے کیس اور بند کی گئی نکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ نیب کی جانب سے 19 برس پرانا کیس دوبارہ کهولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔

چوہدری برادرا ن کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو 11مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پرویز الٰہی نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے