ایل این جی کیس: نیب کا شاہد خاقان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات میں نئے شواہد سامنے آنے پر عید کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بطور ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کے تفتیشی افسر ملک زبیر نے سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہےکہ ملزم جان بوجھ کر بیرون ملک روپوش ہے جس کے ٹھکانے کا پتہ نہیں چل سکا لہٰذا اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے۔

نیب کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ایل این جی کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور عبوری ریفرنس دائر کرنے کے بعد کچھ نئے شواہد سامنے آئے ہیں اس لیے عید کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

نیب کے مطابق ضمنی ریفرنس میں شاہد خاقان کے بیٹے اور فیملی کے خلاف ثبوت شامل ہوں گے، ایل این جی ٹرمینل ٹھیکے کے بعد شاہد خاقان کی فیملی کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے آئے۔

نیب کاکہنا ہےکہ شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان کے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے گا جس کے اپنے کوئی ذرائع آمدن نہیں تھے مگر ان کے بینک اکاؤنٹ میں بھی رقوم آئیں۔

بعد ازاں عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے