گورنر سندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

گورنر سندھ نے جمعرات کی صبح دوسرا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

عمران اسماعیل نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے ، اللہ مجھے اس بیماری سے لڑنے کی ہمت دے اور شفا دے،عمران خان نے مجھے ایسے حالات کا مقابلہ کرنا سکھایا ہے۔

واضح رہے کہ عمران اسماعیل 27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے