ملک میں آج اب تک کورونا کے مزید 668 کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 619 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 27474 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 221 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 191 اور سندھ میں 176 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 24، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 270،025

صحتیاب مریض: 7756 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

[pullquote]آج کے کیسز کی صورتحال[/pullquote]

آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 668 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں پنجاب سے 438، بلوچستان 151، اسلام آباد 51، گلگت بلتستان 27 اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

[pullquote]پنجاب[/pullquote]

پنجاب سے آج اب تک کورونا کے مزید 438 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10471 ہوگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے گزشتہ روز پنجاب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 194 بتائی تھی تاہم اب اس میں 3 نمبرز کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 191 بتائی گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا سے اب تک 3201 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

[pullquote]بلوچستان[/pullquote]

بلوچستان میں آج اب تک کورونا کے مزید 151 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1876 ہوگئی ہے۔

صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہوئی ہے جب کہ 222 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

[pullquote]اسلام آباد[/pullquote]

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 51 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 609 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

[pullquote]گلگت بلتستان[/pullquote]

گلگت بلتستان سے جمعے کو کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا تاہم آج بروز ہفتہ علاقے سے مزید 27 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 421 تک پہنچ گئی۔

گلگت میں کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ اب تک 298 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

[pullquote]آزاد کشمیر[/pullquote]

آزاد کشمیر سے آج کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیا گیا ہے۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 79 ہوگئی ہے اور 60 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

[pullquote]سندھ[/pullquote]

سندھ میں جمعے کو کورونا کے مزید 598 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5532 ٹیسٹ کیے گئے جو پورے ملک کے کسی بھی صوبے میں سب سے زیادہ ٹیسٹ ہیں، ہماری ٹیسٹنگ صلاحیت 5600 ہوگئی ہے جس پر ہم نے 98 فیصد تک کام کیا ہے، اس طرح کل ٹیسٹوں کی تعداد 81640 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 9691 اور ہلاکتیں 176 ہوگئی ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 87 افراد صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1940 ہوگئی ہے۔

[pullquote]خیبرپختونخوا[/pullquote]

خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 221 تک جاپہنچی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 371 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4327 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 1033 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے