قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، شرکت کیلئے ممبران کے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کے کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اُس کی روک تھام سےمتعلق اقدامات پر بحث ہو گی۔

اس کے علاوہ اسکول گراؤنڈزکو واک کے لیے استعمال کرنے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ پہنچانے کا توجہ دلاؤ نوٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ارکان کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سینیٹائزر گیٹ اور ٹمپریچر معلوم کرنے کی مشین لگا دی گئی ہے۔

تھرمامیٹر اورسینیٹائزر گیٹ نمبرایک کے سامنے لگائے گئے ہیں جہاں سے ممبران پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے گزریں گے

ذرائع کا بتانا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 5 پر تاحال تھرمامیٹر نصب نہیں کیا گیا، گیٹ نمبر 5 کے ذریعے پارلیمنٹ کے ملازمین اور میڈیا نمائندوں کو عمارت میں داخل ہونا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے