پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 706 ہوگئیں، مزید 37 کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 706 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 32081 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 257 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 200 اور پنجاب میں 211 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

[pullquote]کُل ٹیسٹ: 305,851[/pullquote]

صحتیاب مریض: 8555 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

[pullquote]آج کے کیسز کی صورتحال[/pullquote]

آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے اب تک مزید 37 کیسز سامنے آئے ہیں جو اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

[pullquote]اسلام آباد[/pullquote]

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 37 کیسز سامنے آئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 716 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

[pullquote]سندھ[/pullquote]

سندھ میں پیر کو کورونا کے مزید 537 کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کےمریضوں کی مجموعی تعداد 12017اور ہلاکتیں 200 تک جا پہنچی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2149 ہے۔

[pullquote]پنجاب[/pullquote]

پنجاب میں پیر کو کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 211 ہوگئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مزید 301 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 11869 تک جاپہنچی ہے۔

[pullquote]خیبرپختونخوا[/pullquote]

خیبر پختونخوا میں پیر کو مزید 12 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 257 تک جاپہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 6، مردان میں تین اور سوات اپر دیر اور نوشہرہ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 206 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 4875 تک جاپہنچی ہے۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1256مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

[pullquote]بلوچستان[/pullquote]

بلوچستان میں پیر کو کورونا وائرس کے 44 نئے کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے نئے کیسز تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2061 ہوگئی ہے جب کہ 242 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

[pullquote]گلگت بلتستان[/pullquote]
گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 15 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 457 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق مہلک وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 320 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

[pullquote]آزاد کشمیر[/pullquote]

آزاد کشمیر میں آج بروز منگل اب تک کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

آزاد کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی جس کی تصدیق آزاد کشمیر کے ترجمان ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے کی۔

ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے بتایا کہ 85 سال کے مریض کو کورونا کے باعث 8 مئی کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 86 ہے اور اب تک 64 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے