آصف زرداری کی صحت کیسی ہے؟ ترجمان نے بیان جاری کردیا

کراچی: سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے ان کی صحت سے متعلق تازہ بیان جاری کیا ہے۔

عامر فدا پراچا نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا کے شوشے غلط ہیں، جیالوں اور ہمدردوں کی دعاؤں سے سابق صدر کی صحت ٹھیک ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت دشمنوں کے دل میں مرد حر تیر کی طرح چبھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے