لاہور: تین ماہ کی نئی نویلی دلہن کو شوہر اور سسر نے قتل کردیا

لاہور: بادامی باغ کے علاقے احمد پارک میں شوہر اور سسر نے مبینہ طور پر تشدد کر کے نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ مریم کی تین ماہ پہلے شادی ہوئی تھی جسے اس کے شوہر عبدالرحمان اور سسر اختر گل نے تشدد کا نشانہ بنایا، مقتولہ مریم کو گھریلو جھگڑے کے دوران آہنی راڈ سے مارا گیا۔

محلے داروں کے مطابق مقتولہ کی تین ماہ پہلے عبدالرحمان سے شادی ہوئی تھی اور ان کے گھر سے لڑائی جھگڑے کی آوازیں آتی رہتی تھیں۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے اس کے سسراختر گل کو گرفتار کر لیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے