ملک میں آج اب تک کورونا سے ایک ہلاکت، 58 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید ایک ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 803 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 37218 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 284 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 243 اور پنجاب میں 234 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 30، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

[pullquote]کُل ٹیسٹ: 344،450[/pullquote]

صحتیاب مریض: 10،155 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

[pullquote]آج کے کیسز کی صورتحال[/pullquote]

آج بروز جمعہ اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 58 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے جن میں اسلام آبادسے 44 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے مزید 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

[pullquote]اسلام آباد[/pullquote]

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 58 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 866 ہو گئی ہے جب کہ ایک ہلاکت کے بعد دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

[pullquote]آزاد کشمیر[/pullquote]

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 14 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 105 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 76 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

[pullquote]خیبرپختونخوا[/pullquote]

جمعرات کو خیبر پختونخوا سےکورونا کے مزید 171 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 9 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 5423 اور ہلاکتیں 284 ہوگئی ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ پشاور میں 4، چارسدہ، مردان، صوابی، مالاکنڈ اور سوات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق مزید 113 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1505 ہوگئی ہے۔

[pullquote]سندھ[/pullquote]

سندھ سے جمعرات کو کورونا وائرس کے مزید 758 کیسز اور 9 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4408 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 758 نئے کیسز ظاہر ہوئے اور 9 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 14099 اور اموات 243 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 238 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3073 ہوگئی ہے۔

[pullquote]بلوچستان[/pullquote]

بلوچستان سے جمعرات کو کورونا وائرس کے مزید 152 کیسز اور 3 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق صوبائی کورونا پورٹل پر کی گئی۔

صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2310 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

بلوچستان میں اب تک 342 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

[pullquote]پنجاب[/pullquote]

پنجاب میں جمعرات کو کورونا کے مزید 11 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 234 ہوگئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مزید 353 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13914 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں 4530 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

[pullquote]گلگت بلتستان[/pullquote]

گلگت بلتستان میں جمعرات کو مزید 19 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 501 ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے