کل سے20 فیصد اندرون ملک پروازیں شروع ہوجائیں گی، وزیر ہوابازی

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ کل سے20 فیصد اندرون ملک پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) اجلاس میں ڈومیسٹک پروازیں کھولنے کا حتمی فیصلہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں شروع ہوگا، اندرون ملک پروازوں کیلئے نشستوں میں سماجی فاصلہ رکھا جائےگا، طیارے میں 50 فیصد نشستیں پُر کرنے کی گنجائش رکھی جائےگی،مسافروں کو محفوظ طریقے سے سفر کرنے کی سہولت میسر کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے