بلوچستان حکومت کا فوری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے ایک بار پھر پبلک ٹرانسپورٹ اور ریل ٹرانسپورٹ کو کھولنے پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے صوبے میں فوری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اعلیٗ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے متعلق امور اور اسپتالوں کی کورونا وائرس کے طبی آلات کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بلوچستان کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اجلاس کو مجموعی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے میں کورناوائرس کا مقامی پھیلاؤ 94 فیصد اور باہر سے آنے والوں کی وجہ سے 6 فیصد ہے۔

اجلاس میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ریل ٹرانسپورٹ کو کھولنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےکہا گیا کہ ایس او پیز کے بغیر ٹرانسپورٹ کھلنے سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ دیہاتوں تک پھیل سکتا ہے اس لیے کوئٹہ کے لو گ شہر سے باہر نہ جائیں اور باہر والے کوئٹہ نہ آئیں کیونکہ وائرس کے اثرات کوئٹہ میں زیادہ ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید میلوں پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ عید گاہوں کی تعداد میں اضافہ کر کے رش کو کم کیا جائے گا۔

اجلاس میں گندم کی خریداری کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے