کورونا لاک ڈاؤن سے قبل خریدی گئی ریلوے ٹکٹوں کی ریفنڈ شروع

پاکستان ریلوے کی جانب سےکورونا کے باعث لاک ڈاؤن سےقبل خریدی گئی ٹکٹوں کی رقم مسافروں کو واپس کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان ریلویزکے مطابق ریلوے کی جانب سے مسافروں کو لاک ڈاؤن سے قبل خریدے گئے ٹکٹ کی رقم ریفنڈ کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافر ٹکٹ لاک ڈاؤن سے قبل خریدی گئی ٹکٹ اپنے متعلقہ اسٹیشن یا بکنگ آفس میں واپس کر کے رقم وصول کر سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر آئی ٹی ریلوے رزاق خان کو عید سے قبل ریلوے کے آن لائن ٹکٹنگ سسٹم میں خرابی اورخراب پرفارمنس پر عہدے سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے